کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟
کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟ نہیں کبھی بھی نہیں۔ کیوں پگلی ؟ کیونکہ مجھے خود کے لیے جینا ہی نہیں آتا ۔اللّه پاک نے میری فطرت ہی ایسی بنائی ہے کہ میں دوسروں کو خوش رکھنے کی تگ و دو کرتی رہتی ہوں ۔ تو پھر کیا یہ دنیا کے لوگ تم سے خوش ہوتے ہیں ؟ نہیں ،کبھی نہیں ہوئے خوش ۔ تو پھر کیوں ہلكان کرتی ہو خود کو دوسروں کے لیے ؟ کوئی بات نہیں میرا اللّه تو دیکھ رہا ہے نا میری دوسروں کے لیے محبت ،میری مخلصی کی کوشش ۔ کوئی تم سے تمہارے جیسی محبت تو کرتا نہیں ،سبھی تو نظر انداز کرتے ہیں ۔کسی کو تمہاری فکر نہیں ،ت