کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟


Shagufta chaudary2023/02/06 18:51
Follow
کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟

کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟

نہیں کبھی بھی نہیں۔

کیوں پگلی ؟

کیونکہ مجھے خود کے لیے جینا ہی نہیں آتا ۔اللّه پاک نے میری فطرت ہی ایسی بنائی ہے کہ میں دوسروں کو خوش رکھنے کی تگ و دو کرتی رہتی ہوں ۔

تو پھر کیا یہ دنیا کے لوگ تم سے خوش ہوتے ہیں ؟

نہیں ،کبھی نہیں ہوئے خوش ۔

تو پھر کیوں ہلكان کرتی ہو خود کو دوسروں کے لیے ؟

کوئی بات نہیں میرا اللّه تو دیکھ رہا ہے نا میری دوسروں کے لیے محبت ،میری مخلصی کی کوشش ۔

کوئی تم سے تمہارے جیسی محبت تو کرتا نہیں ،سبھی تو نظر انداز کرتے ہیں ۔کسی کو تمہاری فکر نہیں ،تو کیا فائدہ تمہاری وفاداری کا ؟

گہری خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔

تم اتنا زیادہ کیوں بولتی ہو ؟ کیوں ہنستی رہتی ہو سب کے ساتھ ؟

میں سوچتی ہوں شاید میرا یہ بچپنا کسی کو یاد رہ جائے ، میرے بعد میرے لیے کوئی بخشش کی دعا ہی کردے ۔

لوگ تمہارے منہ پر کہ دیتے ہیں کہ تنگ آگئے ہیں تم سے ۔ہم بہت بدل گئے ہیں ۔ تمہاری خاطر خود کی نہیں بدل سکتے ۔ تم پھر بھی ان کے ساتھ پہلے جیسی محبت کیوں کرتی ہو ؟

ان کی خوشی کے لیے ، کیونکہ میں انہیں اداس نہیں دیکھ سکتی ، چاہے میری اداسی سے انہیں کوئی فرق نہ پڑے ۔

تم ہر بات کیسے برداشت کرلیتی ہو ؟ تم میں انا کیوں نہیں ہے ؟ تم کسی سے بدلہ کیوں نہیں لیتی ؟

میری عزت نفس بہت پیاری ہے مجھے ، لیکن میں اللّه سے ڈرتی ہوں ۔ وه اتنے بڑے بڑے گنہگاروں کو معاف کردیتا ہے تو میں کیا چیز ہوں جو بدلہ لوں ۔

اففففف۔۔۔۔۔۔بہت عجیب لڑکی ہو تم ۔

جی ، میں ہوں ۔

تمھیں کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔

ہاں واقعی مجھے اللّه کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔ 💔🙂


Share - کبھی خود کے لیے جیا ہے ؟

Follow Shagufta chaudary to stay updated on their latest posts!

1 comment