Suraiyya Babar
Follow

سب سلامت رہیں شاد و آباد رہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ السلام علیکم ۔ ۔ ۔ ۔ میرا نام ثریا بابر ہے ۔ پڑھنے لکھنے سے عشق ہے ۔ اردو پڑھاتی ہوں ۔ آن لائن بھی ، آف لائن بھی ، اسکول میں بھی ، اکیڈمی میں بھی ۔ اردو ہی اوڑھنا بچھونا ہے ۔ شاعری کی پیدائشی بیماری ہے جو کسی بھی علاج سے ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی مصنوعی ذہانت سے چھیڑ خانی جاری ہے آج کل ۔ ۔ پائتھون پڑھ رہی ہوں ۔ کچھ کوڈنگ کی پریکٹس ہے ۔ گھریلو خاتون ہوں ۔ فیس بک پر کچھ افسانے شائع ہوچکے ہیں ۔ اپنا ایک شعر مجھے بہت پسند ہے ۔ وہ ہی یہاں تعارف کے لیے حاضر ہے ثریا بے سبب تنقید سے تو بچ نہیں سکتے خدا کا شکر مانو ، بے سبب تعریف ہوتی ہے خوش رہیں ۔ محبتیں بانٹتے رہیں ۔ اللہ نگہبان