Share - islamic calligraphy

Azhar Hamza Ali

Image

فتح مکہ

ہجرت کے آٹھویں سال رَمَضانُ المبارَک کے مہینے میں آسمان و زمین نے ایک ایسی فتح کا منظر دیکھا کہ جس کی مثال نہیں نہیں ملتی۔ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بعثت و اعلانِ نبوت کے ساتھ ہی مکۂ مکرمہ کے وہ لوگ جو آپ کو صادق و امین ، شریف ، محترم ، قابلِ فخر اور عزت و کرامت کے ہر لقب کا اہل جانتے تھے یَک لخت آپ کے مخالف ہوگئے۔ انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ اگر آج رسولِ خداﷺ کی پُکار پرلَبَّیک کہہ دیں تو 14صدیاں بعد تو کیا قیامت تک صحابیِ رسولِ آخرُالزّماں کے عظیم لقب سے جانے جائیں گے ، ہر کلمہ گو انہیں رضی اللہُ عنہم کہہ کر یاد کرے گا۔ جب کفارِ مکہ کا ظلم و ستم ساری حدیں پار کر گیا اور اللہ کریم نے بھی اجازت دے دی تو مسلمان مکۂ مکرمہ سے مدینۂ منورہ ہجرت کرگئے تاکہ آزادی کے ساتھ اپنے ربِّ کریم‎ﷻ کی عبادت کریں۔ لیکن افسوس کہ کفارِ مکہ پھر بھی باز نہ آئے اور مسلمانوں کو مدینۂ منورہ میں بھی اذیت دینے کے درپے رہے ، ان کی انہی کارستانیوں کے سبب غزوۂ بدر ، اُحُد ، خندق اور کئی غزوات کا وقوع ہوا ، وقت گزرتے گزرتے ہجرت کا چھٹا سال آگیا ، چنانچہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّ

فتح مکہ

Azhar Hamza Ali

Image

ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری رضی الله تعالٰی عنہا

حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالٰی عنہا یوم وصال 10 رمضان المبارک سیدنامولا علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اپنے زمانے کی سب سے بہترین عورت مریم ہیں اور (اسی طرح) اپنے زمانے کی سب سے بہترین عورت خدیجہ ہیں۔:: بخاری شریف۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی پر اتنا رشک نہیں کرتی جتنا حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنہا پر، حالانکہ وہ میرے نکاح سے پہلے ہی وفات پاچکی تھیں، لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کا (کثرت سے) ذکر فرماتے ہوئے سنتی تھی کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم فرمایا کہ خدیجہ کو موتیوں کے محل کی بشارت دے دیجیے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی بکری ذبح فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی سہیلیوں کو اتنا گوشت بھیجتے جو اُنہیں کفایت کر جاتا۔:: بخاری شریف۔

ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری رضی الله تعالٰی عنہا

Azhar Hamza Ali

Image

رمضان اور قرآن

رمضان اور قرآن رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا (القرآن) رمضان کا مبارک مہینہ کئی اعتبار سے مبارک قابل تعظیم ہے جیسا کہ اللہ کریم‎ﷻ نے قرآن پاک میں اس مہینے کی حرمت کے حوالے سے اور روضے کی فرضیت کے حوالے سے جو اپنے فرمان عالیشان بیان کئے ہیں اس سے تو اس مہینے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اور وہیں ہمارے کریم آقا احمد مجتبٰی، محمد مصطفٰی ﷺ کی کئی حدیثیں اور پھر اس مہینے میں جو واقعات پیش آئے میں سمجھتا ہوں کہ یہاں رمضان المبارک کے مہینے کے موضوع پر جتنا بھی لکھ لیا جائے کم ہے لیکن ہم اس کی اہمیت، فضیلت، رحمتیں برکتیں ان سب کا شاید اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ لیکن ان سب سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ میرے رب‎ﷻ کا کلام پاک قرآن مجید اس مہینے میں نازل کیا گیا۔ خود ہمارے رب‎ﷻ نے فرمایا ہے قرآن کریم میں کہ ہم نے اس قرآن کو رمضان کے مہینے میں نازل کیا۔ اور بلا شبہ قرآن کریم ہمارے پیارے آقا کریم ﷺ کے معجزات میں سے ایک بڑا معجزہ ہے۔ ایک ایسی کتاب جو کلام الٰہی بھی، ھدایت کا سر چشمہ بھی، اور مکمل ضابطہ حیات بھی۔ اللہ کریم‎ﷻ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ اگر ہم اس قرآن کو پہاڑ پر نازل

رمضان اور قرآن

Share - islamic calligraphy