پاکستان نے ایرانی حمایت یافیہ عسکری تنظیم زنیبیون برگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایران حمایت یافتہ شیعہ عسکری تنظیم زنیبیون بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر ملک میں پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے29مارچ 2024 کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق ’زینبیون بریگیڈ پاکستان میں امن و امان اور اس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔‘ اس طرح پاکستان میں نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل (نیکٹا) کے تحت دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔ زینبیون بریگیڈ کو نامزد کرنے کے پاکستان کے فیصلے سے تہران اور اسل