کبھی کبھی زندگی میں آپ اتنے تھکے ہوتے ہیں کہ آپ اپنے اندر اپنی ذمہ داریوں اور پریشانیوں کا بوجھ واضح طور پہ محسوس کر سکتے ہیں ۔۔۔بٹ اٹس کوائیٹ نارمل ، ۔ یہ چیزیں آپ کی زندگی کو ایک واضح شکل دیتی ہیں ۔۔۔ زندگیوں کے یہ مراحل آپ کے لیے فیصلہ کن ہوتے ہیں ۔۔۔۔ بعض دفعہ یہ محسوس آپ کو محسوس کراتا کہ اب آپ کو کیا کرنا ہے ۔۔ کیسے کرنا ہے ۔۔۔ مضبوط بننا ہے۔۔۔۔
اٹس اوکے۔۔۔ ہم سب انسان ہیں ۔۔۔ احساسات رکھتے ہیں ۔۔۔ امیدیں ۔۔ دعائیں ۔۔۔ خواہشات ۔۔ کبھی ساری پوری نہیں ہوتیں ۔۔۔ کوئی پہلے دن سے مضبوط نہیں ہوتا ۔۔۔ سیکھنا ہوتا ہے ۔۔۔ دیکھو ہر حال میں خوش رہنا سیکھ لینا سب سے خوبصورت آڈاپ- ٹیشن ہے ... اپنی کوشش پہ خوش ہونا ۔۔۔ اس پہ یقین رکھنا۔۔۔ " دیکھیں میں نے تین بار تسلی اور نیک نیتی سے کر لیا ہے ، اور اب میں خوش ہوں "۔ یہی نتیجہ ہوتا کہ آپ کو خود اپنی محنت کرے ۔۔۔ کہ دیٹس اٹ ۔۔ نتائج جو بھی ہوں۔۔۔ آپ نے کوشش کی ناں ؟؟
انسان کو ہمیشہ نہیں سراہا جاتا۔۔۔۔ہر جگہ ہمیشہ کریڈٹ نہیں ملتا۔۔۔ کچھ اپنے لیے بھی کرنا ہوتا ہے۔۔۔ خود سے خود تک ۔۔ کہ بس آپ جانتے ہوں کہ آپ نے کیا کیا اور کتنا کیا .۔۔۔ لیکن خود سے دھوکا نہیں ۔۔۔۔ خود کو اصل میں رکھیں ہمیشہ ۔۔۔ آپ نے کیا۔۔۔ دل سے کیا ؟؟
بہت بہترین ملے گا۔۔۔ آپ کا راتوں کو جاگنا ، سارا دن تھکنا ، ۔۔ ڈوبی آنکھیں ، کیا ایسے ہی یہ سب رائگائیاں جائیں گے ؟؟
نیچر ہمیشہ بہترین کو چنتی ہے ۔۔ یہ قدرتی عمل ہے ۔۔۔ آپ چھن جائیں گے اس مراحل میں ، آپ آگے نکلیں گے ، ۔۔۔ آپ کی نسلیں بھی اس انجوائے کریں گی جو کچھ آپ نے کیا۔۔۔ بس اپنی کوشش پہ یقین رکھیں ۔۔
میں اس فیز میں ہوں جہاں مجھے بالکل فرق نہیں پڑتا۔۔۔ کون کیا سوچتا میرے بارے ۔۔۔ خود سوچے جو سوچنا۔۔۔ مجھ سے کوئی شکوہ ہے تو کرے ، مجھ سے کوئی بہتری کی امید تو آ کے مجھے بولے ، ۔۔۔ میں ٹھیک کروں گا۔۔۔ مجھ میں اہلیت ہے خود کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ۔۔
میں یہاں آ کے بہت کچھ سیکھا ہے ۔۔ اب میں اس قابل ہوں کہ کچھ بھی سن سکتا ۔۔ دنیا کے کسی بھی مذہب کے ،کسی نسل ، کسی علاقے ،بلکہ کسی اور دنیا کی انجان مخلوق میں بھی رہ سکتا ہوں ۔۔۔ کیونکہ میں رہنا سیکھ چکا ہوں۔۔۔ تھوڑا وقت لگا ۔۔ لیکن بہت خوب صورت ہے زندگی ۔۔۔ اب میں زندگی میں ہر چیز کو ایک نارمل نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں۔۔۔۔ پریشانیاں ، ذمہ داریاں ، امیدوں کا ٹوٹنا ، ناکامیاں۔۔۔ یہ سب زندگی کا لازم جزو ہیں ، کوئی ان سے آزاد نہیں ہے ، ۔۔ خوش صرف وہی ہے جو " خوش " ہے ۔۔ اپنے آپ سے اپنے حالات سے ۔۔ جو ہو رہا ہونے دوں۔۔۔۔ محسوس کروں ۔۔۔ اور خوش رہوں ۔۔۔ دیکھو میں نہیں روک سکتا زندگی کو ۔۔۔ اس کو چلنا ہے۔۔۔ میرے پاس کوشش کا اختیار ہے بس ۔۔۔ باقی جو ہوگا بس دیکھا جائے گا۔۔۔
0 comments
Be the first to comment!
This post is waiting for your feedback.
Share your thoughts and join the conversation.