Nabina baap


Safa2023/03/03 07:10
Follow

➖🌹▪️▪️▪️▪️🌹➖


👇 *نــابیــنـا بــاپ* 👇

*اور خـدمـت گـار بیـٹـے کی کہانی*

حضرت امیہ بن الاشکر کنعانی آنکھوں سے معذور تھے،

ان کا ایک ہی بیٹا کلاب نامی تھا جو نابینا باپ کی بے حد خدمت کرتا تھا۔

اسے ایک دفعہ جہاد کا شوق ہوا اور فورا فوج میں شامل ہو کر عراق چلا گیا۔

نابینا باپ خدمت گزار اور فرمانبردار بیٹے کی چلے جانے سے بہت معذور ہوگیا۔

اس کی خدمت کے لیے کوئی نہ رہا،

ناچار امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا،

اور اپنی تکلیف اور مصیبت کا حال بیان کرکے خلیفہ وقت سے التجا کی کہ کلاب کو واپس بلوا دیجئے۔

بیٹے کے فراق میں جو اشعار باپ نےکہے تھے وہ بھی سنائے جہنیں سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بے حد متاثر ہوئے اور سپہ سالار اسلام کو حکم بھیجا کہ فورا کلاب کو واپس بھیج دو۔

جب کلاب واپس آیا تو سیدھا مسجد نبوی میں حضرت امیرالمومنین کی خدمت میں‌پہنچا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کلاب، تم اپنے باپ کی ایسی کیا خدمت کرتے تھے کہ وہ تمھارے لیے بہت ہی بے چین اور بے قرار ہے؟ کلاب نے عرض کی : حضور، میں ان کے سارے کام بڑے شوق سے خود کرتا تھا اور ان کو مطلق کسی کام کے لیے کسی اور کو کہنا نہ پڑتا تھا۔ جب وہ دودھ پینے کی خواہش کرتے، تو میں اونٹنی کے تھن کو ٹھنڈے پانی سے دھوتا تاکہ دودھ بھی ٹھنڈا ہو جائے۔ دودھ دوہنے کے بعد برتن کو صاف کپڑے سے ڈھک کر باپ کے پاس لاتا تاکہ اس میں کوئی مکھی وغیرہ نہ پڑ جائے۔ اس پر حضرت عمررضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس طرح آج ہمارے سامنے دودھ دوھوو۔ کلاب دودھ دوہنے میں‌مصروف ہو گیا اور حضرت امیر المومنین نے ایک آدمی کے ہاتھ اس کے باپ کو بلایا۔ وہ لاٹھی ٹیکتا ہوا آیا اور امیرالمومنین کو سلام کرکے بیٹھ گیا۔ اتنے میں ان کا لڑکا دودھ دوھ کر فارغ ہو چکا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اشارہ کیا خاموشی کے ساتھ یہ دودھ اپنے باپ کی خدمت میں پیش کرو۔ جب حکم کی تعمیل میں کلاب نے دودھ کا بھرا ہوا پیالہ نابینا باپ کے ہاتھ میں خاموشی سے تھما دیا، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیہ ہم نے تمھارے لیے دودھ تیار کرایا ہے، پی لو۔ امیہ نے دودھ کا ایک گھونٹ ہی لیا تھا کہ بے اختیار چلا اٹھا:

*مجھے تو اس دودھ میں سے کلاب کے ہاتھوں‌کی خوشبو آرہی ہے۔*

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور تمام حاضرین مجلس اس نظارے کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا : کلاب اپنے باپ سے ملو۔ اور کلاب آگے بڑھ کر اپنے باپ سے چمٹ گیا۔

فاروق اعظم نے فرمایا: کلاب، تمھارا جہاد یہی ہے کہ تم اپنے باپ کی خدمت کرو؛ خداتعالٰی تمھیں جہاد کرنے سے بھی زیادہ ثواب عطا فرمائے گا۔۔۔!!!

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Share - Nabina baap

Support this user by sending bitcoin - Learn more

Follow

0 comments

Be the first to comment!

This post is waiting for your feedback.
Share your thoughts and join the conversation.