
میں نے مانا شب فرقت ہے قیامت لیکن
موت سے زیادہ یہاں جی کے مزہ آتا ہے
لاکھ چاہوں گا تیرے سامنے شکوے کرنا
اپنے ہونٹوں کو مگر سی کے مزہ آتا ہے
تم زبیر ان سے نگاہوں کو ملانا سیکھو
عشق میں جامِ نظر پی کے مزہ آتا ہے
0 comments
Be the first to comment!
This post is waiting for your feedback.
Share your thoughts and join the conversation.