آج کا معاشرہ اور ہم


Nabiha Sibtain2022/07/12 19:35
Follow
آج کا معاشرہ اور ہم

عنوان *: آج کا معاشرہ اور ہم*

کہتے ہیں کہ جیسے جیسے سائنس ترقی کرتی جائے گی ویسے ویسے دنیا میں برائی عام ہوتی جائے گی۔تمام لوگ جو پہلے ہی عقل پر زور کم دیتے ہیں وہ بالکل ہی سوچنا چھوڑ دیں گے کیونکہ ان سے سوال کرنا یا ان کو سمجھانا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے۔

معاشرہ لوگوں سے مل کر بنتا ہے لہذا خود معاشرے کو برا کہنا غلط ہے ہاں جو معاشرے میں شامل لوگ ہیں اور وہ معاشرے کو خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں ان کی پکڑ لازم ہے مگر سوال یہ ہے کہ پکڑے گا کون؟

ہمارے ہاں %96 لوگ اسی معاشرے کا حصہ ہے جہاں نہ اب دینی تعلیم کی کوئی اہمیت ہے نہ دنیاوی تعلیم کی۔بڑوں کا ڈر اور چھوٹوں کی عزت کو سب نے فراموش کردیا۔

لوگ روزگار کی تلاش میں نکلتے ہیں اور ایمانداری،سچائی کو چھوڑ کر غداری اور جھوٹ کو اپناتے ہیں۔

ہمارے یہاں صحیح چیز کی جگہ ہمیشہ غلط کو اہمیت دی جاتی ہے اور بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔انصاف کی جگہ چوری نے لے لی،خوشبو کی جگہ بدبو نے لے لی،حسن کی جگہ ہوس نے لے لی اور سوچ کی جگہ بند عقل نے لے لی ہے۔ آنکھ رکھتے ہوئے بھی معاشرے کو دیکھنے سے قاصر ہیں،زبان رکھتے ہوئے بھی سچ بولنے سے ڈرتے ہیں،دماغ رکھتے ہوئے بھی سوچتے نہیں اور ہاتھ پاوں رکھتے ہوئے بھی سیدھی راہ چلتے نہیں ہیں۔

ہم نے معاشرے کو اب ایسا بنادیا ہے کہ جہاں برائی کو برا کہتے ہوئے بھی برا لگتا لے۔

ایک مکمل انسان ہو کر بھی ہم ادھورے ہیں۔ظاہر کو مکمل کرکے اس کو اچھا سجا سنوار کر میٹھے بول بول کر باطن کو خالی کرتے جارہے ہیں۔اندورنی ساخت کو کالا کرتے جارہے ہیں۔اندر سے ہم خالی ہیں۔

صورت اچھی رکھ کر یم سیرت کو خالی کر رہے ہیں۔ یہ ہیں ہم ایسے معاشرے کے افراد ۔

جو جیسا چل رہا ہے چلنے دو،جو جیسا کر رہا کرنے دو،مت بولو کہ بولنے والوں کی زبان کاٹ دی جاتی ہے،مت ہمت کرو کہ لوگ تھکا دیتے ہیں،مت سوچو کہ لوگ پاگل کہتے ہیں، مت قلم اٹھاو کہ لوگ توڑ دیتے ہیں ،مت ایماندار بنو کہ لوگ قتل کرتے ہیں،مت محنت کرو کہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں، مت محبت کرو کہ لوگ مجنوں کہتے ہیں۔

اپنے کام سے کام رکھو جو دیکھا ہے اسے بھول جاو۔اپنا کام کرتے جاو مگر ایمانداری،انصاف،سچ،محنت،حوصلہ اور جذبہ لگن اپنے اندر ہی رکھو۔سب کے ساتھ اچھے رہو اور اچھا کرو مگر صرف اپنے لئے۔ اپنے لئے جیو کیونکہ تم اس دنیا میں تنہا آئے ہو۔

*از-نبیہاسبطین*

Follow

Support this user by bitcoin tipping - How to tip bitcoin?

Send bitcoin to this address

Comment (0)