وہ ناز کرنے والے


Ali Ahmed2022/06/29 07:18
Follow

Love is hidden in your mother' s eyes...

وہ ناز کرنے والے
وہ ناز کرنے والے گم ہوگئے کہیں پہ
ہم منتظر ازل سے جمگئے ووہیں پہ
ہر سانس کی صدا جو دل میں رچ گئی
ہر آہ بنی آنسو پل پل میں مچ گئی
ہونٹوں نے باادب دیا اس دلربا کا حال
کوئی نام نا پتا کوئی حال نا احوال
ایسی بھی گھڑی آئی جو چپ نہ رہ سکے وہ
کہنے لگے کہ خوشبو حاصل نہ کر سکے وہ
آیا جو آدی رات کو وہ میرے خواب میں
بیچین مجھ کو کرگیا آیا حجاب میں
یہ دیکھ کہ وہ دلربا آیا جلال میں
کیا خوش نہیں ہوئے کہ میں آیا جمال میں
تسکین میرے دل کو نہیں تجھ کو نا دیکھا
من ریزہ ریزہ ہوگیا ٹوٹی جو ہے ریکھا
 میری روح میں سماکے بھی تو مجھ سے پرے ہے
غافل تو میری ذات ہے کیوں تیری پرے ہے؟
یہ سن کہ وہ حجابی بے حجابی ہوگیا
اتنے میں آنکھ کھل گئی آذاں بھی آگیا
اس داستاں میں کچھ نہیں فکر نا کیجیو
نا لیلا اس میں مجنو نفرت نا کیجیو
بس حال سنایا ہے بے معنی با وفا
لیکن سنجیدگی سے نہ آپ لیجیو
اس میں نا کوئی شکوہ نا کوئی طرف داری
علی کو دل میں اپنے کوئی گھر نا دیجیو
ع ش ق
Follow

Support this user by bitcoin tipping - How to tip bitcoin?

Send bitcoin to this address

Comment (0)