کیونکہ وہاں میرا رب رہتا ہے


Umeed2022/01/14 06:12
Follow

کیونکہ وہاں میرا رب رہتا ہے۔

کیونکہ وہاں میرا رب رہتا ہے۔

بعض اوقات انھی سوالات کا جواب دینا ہمارے لئے کٹھن ہو جاتا ہے جسے ہم نے سب سے زیادہ سوچا ہوتا ہے۔سوچنے میں یہ شاید مزاق لگے مگر یہ سچ ہے۔کل جب میں ایم بی بی ایس میں ایڈمشن کے لئے شارٹی بانڈ اٹیسٹ کروانے فرسٹ کلاس میجسٹریٹ کے پاس گئی تو یہ راز مجھ پر عیاں ہوا۔وہ عدالت میں جج کی نشت پر بیٹھے تھے۔ان کے کچھ اسسٹنٹس وہاں موجود تھے۔میں اپنی والدہ کے ساتھ تھی۔میں نے شارٹی بانڈ اور آئی ڈی کارڈ اسسٹنٹ کے ذریعے ان تک پہنچایا۔انہوں نےمیرا جائزہ لیا اور میں نے عدالت کے ماحول پر ایک نظر ڈالی۔انکا رنگ اتنا صاف نہیں تھا مگر شخصیت میں ایک رعب تھا۔میری والدہ کے بقول اگر کوئی بازار یا گلی میں انھیں دیکھے تو ہرگز بھی میجسٹریٹ نہیں سمجھے گا۔میں یہی سوچ رہی تھی کے ان کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی۔"ڈاکٹر بننا ہے؟" میرے چہرے پر مسکراہٹ ابھری۔"بالکل" میں نے خود کو کہتے سنا۔"کیا کرنا ہے ڈاکٹر بن کر" اگلا سوال میرے کانوں سے ٹکرایا۔وہی سوال جس کا جواب میں نے تین برس پہلے ڈھونڈ لیا تھاجب میں نے میڈیکل میں آنے کا فیصلہ کیا تھا۔وہی سوال جسے سوچنا مجھے خوشگوار لگتا تھا۔وہی سوال جس کا جواب سوچ کر میری آنکھیں چمک اٹھتی تھیں۔"اللہ کے گھروں کو صاف"میرے دل نے جھٹ سے کہامگر زبان تک آتے آتے لفظ بدل گئے۔"مریضوں کا علاج"میرے ہونٹوں سے یہ الفاظ ادا ہوئے۔عدالت میں موجود سب لوگ میری ہی طرف دیکھ رہے تھے۔خاموشی چھا گئی تھی۔میجسٹریٹ صاحب دستخط کرتے رک گئے۔میرے الفاظ چاہے بدل گئے تھے مگر مطلب وہی تھا۔اور میرا اعتماد کم نہیں پڑا تھا۔ "پیسے نہیں کمانے؟"انھوں نے مجھے گھورتے ہوئے پوچھا۔انکی آنکھوں سے واضح تھا کے انھیں اتنے صاف اور مختصر جواب کی توقع نہیں تھی ۔میرے دل میں قہقہے ابھرنے لگے۔"اگر پیسے کمانے ہوتے تو میں زندگیوں سے کھیلنے کی بجائے بزنس کرتی" میرے الفاظ سے ان کے چہرے کے تاثر بدلے۔"جب ڈاکٹر بن جاؤ تو اس بات کو یاد رکھنا"انھوں نے نصیحت کی اور دستخط شدہ شارٹی بانڈ انکے اسسٹنٹ نے مجھ تک پہنچایا۔بظاہر چھوٹی سی ملاقات مجھے احساس دلانے کے لئے کافی تھی ۔گھر پہنچ کر میری چھوٹی بہن نے وضاحت پوچھی۔"مریض وہ لوگ ہیں کے جن کے دلوں میں مرض ہو۔دلوں میں رب بستا ہے۔دل اللہ کا گھر ہوتا ہے۔تو مریضوں کے علاج کا مطلب یہہی ہوا ناکے ان کے دلوں کے مرض کو صاف کر دیا جائے۔اپنے الفاظ سے بھی اور اپنے سرجیکل آلات سے بھی۔" میں نے سمجھایا تو میرے الفاظ سے وہ تھوڑی جھنجھلا گئی۔"مگر آپ ڈاکٹر بننا کیوں چاہتی ہیں؟"اس نے پھر سے وہی سوال پوچھا۔"دیکھو!مجھے لگتا ہے میں کارڈیو ویسکیولر سرجن بننے کےلیے ہی بنی ہوں۔میں لوگوں کے دلوں کو دیکھنا چاہتی ہوں۔انھیں ہر طرح کے جسمانی اور روحانی امراض سے پاک کرنا چاہتی ہوں۔"اب شاید وہ میری بات سمجھنے لگی تھی۔"پر دلوں کو ہی کیوں"ایک اور سوال اس نے پوچھ ڈالا۔

میں نے مسکرا کر اسے دیکھا اور کہا"کیوں کے وہاں میرا رب رہتا ہاں میرا رب رہتا ہے

Follow

Support this user by tipping bitcoin - How to tip bitcoin?

Send bitcoin to this address

Comment (0)

Advertisements