میں مسکرا رہی ہوں


Umeed2022/01/14 06:00
Follow

یہ اردو غزل ہے جو جذباتیت سے بھر پور ہے۔امید ہے پڑھ کر آپ لطف اندوز ہوں گے

میں مسکرا رہی ہوں

میں مسکرا رہی ہوں


میری آنکھوں پر نا جاؤ،میں مسکرا رہی ہوں

غم جاں سنا رہی ہوں،میں مسکرا رہی ہوں

آج پھر میرے کوچے سے اداس گیا ہے کوئی

وہ آنکھ چھلک رہی تھی، میں مسکرا رہی ہوں

اندھیروں کا مجھے نگلنا ابھی ان پر عیاں نہیں ہے

دیا دل کا جل رہا ہے ،کہ میں مسکرا رہی ہوں

میں نے کبھی بھی دکھ میں آنسو نہیں بہائے

میرے غم کا یہی پتہ ہے،میں مسکرا رہی ہوں

انھیں دیکھ کر جو آئی تھی میری آنکھ میں نمی سی

اب ختم ہو چلی ہے،میں مسکرا رہی ہوں

میری قبر پر وہ آئے ،دوپل وہاں تھے بیٹھے

اب گھر کو جا رہے ہیں،میں مسکرا رہی ہوں

یہ امید خبر نہیں ہے،کون تھے وہ کیا تھے

وہ مجھے رلا گئے ہیں،میں مسکرا رہی ہوں

Follow

Support this user by tipping bitcoin - How to tip bitcoin?

Send bitcoin to this address

Comment (0)

Advertisements