سی پیک کے تحت حیدرآباد تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی
306 کلومیٹر طویل موٹروے 30 ماہ کے عرصے میں مکمل کی جائے گی، ایم 6 موٹروے کی تعمیر سے پشاور تا کراچی موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا
سی پیک کے تحت حیدرآباد تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تا کراچی موٹروے کا روٹ مکمل کرنے کیلئے اس روٹ کے آخری سیکشن حیدرآباد تا سکھر ایم 6 موٹروے کو سی پیک کے تحت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی پیک فلیگ شپ منصوبہ کے تحت یہ موٹروے بین الاقوامی معیار کے مطابق 30ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گی۔
ایم 6 موٹروے پر 15 انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل اور نہروں پر 82پل بنائے جائیں گے۔19اوور پاس پل، 6فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔ بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ پشاور سے کراچی تک موٹروے کے روٹ کے آخری حصے ایم 6 کی تعمیر کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی۔
گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپریم باڈی نیشنل ہائی وے کونسل نے 306 کلو میٹر طویل حیدر آباد تا سکھر موٹروے کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی باقاعدہ منظوری دی۔
ایم 6 موٹروے کی تعمیر سے پشاور تا کراچی موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ایم 6 حیدرآباد تا سکھر موٹروے پشاورتا کراچی موٹروے کے منصوبے کا آخری سیکشن ہے، اس کے علاوہ اس منصوبے کے دیگر تمام سیکشن تعمیر ہو چکے۔ ایم 6 موٹروے کی تعمیر سے پشاور تا کراچی سفر بذریعہ موٹروے ممکن ہو جائے گا
#CPEC
#M9Motorway
#KarachiHydeabad
#TeamPakistanCyberForce
0 件のコメント
この投稿にコメントしよう!
この投稿にはまだコメントがありません。
ぜひあなたの声を聞かせてください。