فوڈ کنٹرولر کے نام درخواست،راشن ڈپو کی شکایت کےلیے


Zentro yt2023/02/21 14:45
フォロー

راشن ڈپو کے خلاف درخواست,اردو درخواست لکھنے کے اصول و ضوابط,راشن ڈپو,درخواست لکھنے کا صحیح طریقہ,misali ravian online,misali ravian school,online education system,misali ravian,اردو جماعت نہم,book,hafiz,physics,maths,lectures,educational,massege,pakistan,lahore,learning,knowledge,cave,sabaq,iqra,school,quaid,academy,kips,unique,kinematics,dynamics,turning effect of forces,gravitation,work,energy,matter,heat,matrices

فوڈ کنٹرولر کے نام درخواست،راشن ڈپو کی شکایت کےلیے


بخدمت جناب فوڈکنٹرولر، تحصیل و ضلع ا۔ب۔ج

عنوان: درخواست برائے شکایت راشن ڈپو

جناب عالی!

گزارش ہے کہ ہمارے محلہ کا راشن ڈپو جس کا نمبر 123 ہے ہمارے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایک تو یہ بروقت نہیں کھلتا اور دوسرا یہاں کے ملازمین کا رویہ گاہکوں سے انتہائی نامناسب اور جارحانہ ہوتا ہے۔اگر ان ملازمین کے واقف کاروں میں سے کوئی آ جائے تو اس کے ساتھ اچھے اخلاق سے بھی پیش آتے ہیں اور ان کو سودا سلف بھی اچھا اور پورا تول کر دیتے ہیں مگر دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔

جناب عالی! راشن ڈپو پر عام طور پر چینی بھی نہیں ملتی۔ چینی کی بوریاں آتی ہیں مگر نہ جانے کہاں چلی جاتی ہیں؟ گاہکوں کو اکثر یہ جواب ملتا ہے کہ چینی ملتی ہی نہیں تو دیں کہاں سے؟ ایک طرح سے بندر بانٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔لوگ بےچارے بازار سے مہنگے داموں چیزیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ براہِ مہربانی اس راشن کے کرتادھرتا لوگوں کو حکم جاری فرمائیں کہ وہ باقاعدگی سے اور مقررہ وقت پر راشن ڈپو کھولیں اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ ناپ تول میں کمی بیشی کریں اور نہ ہی اشیائے ضرورت کو بلیک میں فروخت کریں۔آپ کی بروقت توجہ اور کاروائی پر ہم آپ کے انتہائی شکرگزار ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کا اقبال بلند فرمائے۔

درخواست گزار

اہلیانِ محلہ

ا۔ب۔ج


シェア - فوڈ کنٹرولر کے نام درخواست،راشن ڈپو کی شکایت کےلیے

Zentro ytさんをフォローして最新の投稿をチェックしよう!

フォロー

0 件のコメント

この投稿にコメントしよう!

この投稿にはまだコメントがありません。
ぜひあなたの声を聞かせてください。