پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بڑا جھٹکا


Muskan Ali2022/12/06 15:07
フォロー

پاکستان کو 2سرے ٹیسٹ میچ میں بڑا نقصان

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بڑا جھٹکا

پاکستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ اس کا بڑا گیند باز ملتان میں نو دسمبر سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں، اس گیند باز کے کراچی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کی بھی امید کم ہے ۔ اس گیند باز کا نام حارث روف ہے ۔ حارث نے 15 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوینٹی یعنی 72 میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ٹیسٹ میں ہی زخمی ہوگئے اور ان کے سیریز سے باہر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

بتادیں کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران حارث کا پاوں گیند کے اوپر آگیا تھا اور اس کی وجہ سے ان کے دائیں ران کے مسلز میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ اس کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین ہوا تھا اور وہ ٹیسٹ میچ میں دوبارہ گیند بازی کیلئے نہیں اترے تھے ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 13 اوورز پھینکے تھے ۔ اس میں انہوں نے 78 رنز دے کر وکٹ لیا تھا ۔ حارث نے دوسری اننگز میں بھلے ہی گیند بازی نہیں کی، لیکن وہ بلے بازی کیلئے اترے، لیکن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے

シェア - پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بڑا جھٹکا

Muskan Aliさんをフォローして最新の投稿をチェックしよう!

フォロー

0 件のコメント

この投稿にコメントしよう!

この投稿にはまだコメントがありません。
ぜひあなたの声を聞かせてください。