پودے اور ماحول کی خوبصورتی


ZAFR ULLAH AFRIDI2022/07/03 17:34
フォロー

مطالعاتی علاقہ پاکستان پاکستان کا نیا ضم شدہ علاقہ ضلع خیبر تحصیل باڑہ ہے۔ جبکہ یہ تجویز تمام ممالک کیلۓ یکساں مفید ہے۔ کیونکہ کوٸی بھی ساٸینسی تحقیق صرف ایک مذہب اور علاقے تک محدود نہیں ہوتی۔ زیر نظر تصویر یونیورسٹی آف پشاور شعبہ ماحولیات کی پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس صاحب کو انکی ایک انتہاٸی قابل قدر طالبہ نے گفٹ کی تھی ۔ جس میں ایک خفیا پیغام یہ ہے کہ استاد ایک زیتون کی پودے کی طرح مضبوط ہوتا ہے اور معاشرے کو مضبوط بناتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اتفاق و اتحاد کی درس دیتا ہے ۔

پودے اور ماحول کی خوبصورتی

جنگلی_زیتون

خیبر پختونخوا حکومت بہت جلد جنگلی زیتون میں قلم لگانے کا منصوبہ شروع کرنے والا ہے۔ اِس سلسلے میں ہوم ورک جاری ہے۔

ماضی میں اِسی طرح کے ایک منصوبے پر 2003 سے 2007 تک کام ہو چکا ہے۔ اُس منصوبے کا نام ”گرافٹنگ سکیم“ تھا۔

گرافٹنگ یعنی پودوں میں قلم لگانا اور سکیم حِکمت کو کہتے ہیں۔

حکمت کا لفظ اِس لۓ استعمال کیا گیا ہٕے کہ جو جنگلی زیتون ہے اِس کا دانہ چھوٹا ہوتا ہے۔ اب جس زیتون کی قلم جنگلی زیتون میں لگاٸی جاۓ گی۔ اُس کا دانہ بڑا ہو گا۔ جس سے خوراک اور تیل دونوں کے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ اِسی لۓ اِس کو حکمت والا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔

میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ نۓ منصوبے کو بھی اِسی نام سے شروع کیا جاۓ۔

ناکامی_کی_وجہ

قلم لگانے کا یہ منصوبہ تحصیل باڑہ میں ناکام ہو گیا تھا۔

ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ جس پودے میں محکمہ زراعت توسیع والے قلم لگاتے تھے۔ تو محکمہ زراعت کے کارکن کے وہاں سے جانے کے بعد مقامی لوگ آکر پودے سے قلم کو کُھول کر زمین پر پھینک دیتے تھے۔

اُن سے جب یہ سب کرنے کی وجہ پوچھی گٸی تو اُن کا جواب یہ تھا کہ یہ لوگ ہماری عورتیں دیکھنے کیلۓ اِن پودوں میں کیمرے لگا رہے ہیں۔

اُس وقت یہ لوگ سادگی کی انتہا پر تھے۔ محکمہ زراعت عوام کو عزت اور فاٸدہ دینے والا محکمہ ہے۔ محکمہ زراعت کا اُس وقت بھی کیمرے لگانے کا کوٸی منصوبہ نہ تھا اور اب بھی کیمرے لگانے کا کوٸی منصوبہ نہیں ہے۔

ہاں معزرت کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ جلوزٸی کیمپ میں کیمرے لگے ہوۓ تھے۔ مگر آج تک کسی نے بھی اِس سلسلے میں نہ گرمی دِکھاٸی اور نہ اپنی سرگرمی کیوں...؟

اِس لۓ کہ جہاں طاقت ہوتی ہے وہاں پر لوگوں کی آنکھیں نیچے اور منہ بند ہوتے ہیں۔


زیتون_کی_اقسام

💎زیتون میں مختلف قسم کے اقسام پاۓ جاتے ہیں تیل نکالنے کیلۓ مندرجہ ذیل اقسام استعمال کیۓ جاتے ہیں۔

1- koroneiki

2- Arbequina

3- Pendolina

4- Chemlali

کھانے کیلۓ مندرجہ ذیل اقسام استعمال کیۓ جاتے ہیں۔

1- Earlik

2- Hamdi

3- Manzanilla

4- Ascolana

زیتون میں ایسے اقسام بھی ہیں جو کھانے کیلۓ اور تیل نکالنے کیلۓ بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اُن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

1- Hojiblanca

2- Gemlik

3- Jerboui

4- Picual مسٸلے کی حل اور تجویز

جن علاقوں میں جنگلی زیتون ہیں اگر اُن علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کو محکمہ زراعت والے قلم لگانے کی تربیت دیں اور اِس منصوبے کے مقاصد سمجھاٸیں۔ تو اِس طرح محکمہ زراعت والوں سے عوام کی ہم اہنگی بھی بڑھے گی اور کسی بھی قسم کی کوٸی غلط فہمی بھی پیدا نہیں ہو گی۔ اِس طرح کرنے سے اِس علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مالی اور ذہنی حالت بہتر ہو جاۓ گی۔ اِن شاء اللہ

تحصیل باڑہ میں جہاں پر بھی جنگلی زیتون کے پودے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو اُن پودوں کی تعداد محکمہ زراعت توسیع باڑہ کو فراہم کر دیں۔ تاکہ محکمہ زراعت کو کام کرنے میں اور ریکارڈ تیار کرنے میں آسانی ہو۔

シェア - پودے اور ماحول کی خوبصورتی

ZAFR ULLAH AFRIDIさんをフォローして最新の投稿をチェックしよう!

フォロー

0 件のコメント

この投稿にコメントしよう!

この投稿にはまだコメントがありません。
ぜひあなたの声を聞かせてください。